• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچول بزنس فیسیلی سنٹر کے منصوبہ پر کام تیز کیا جائے گا

پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمیڈا کے باہمی تعاون سے اپنی نوعیت کے پہلے(Virtual Business Facilitation Centre) ورچول بزنس فیسیلی سنٹر کے منصوبہ پر کام تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور منصوبہ کیلئے عالمی ادارے نے ہر ممکن ٹیکنیکل اور مالی معاونت کی بھرپور یقین دہانی کروائی ہے۔ گذشتہ روز سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انورپرویز کی زیر صدارت ورچول بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان بھی موجود تھے جبکہ UNDPکے نمائندے عبدالحسیب اور سلمان احمد نے بھی ویڈیو لنک کے اجلاس میں شرکت کی اورورچول بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے حوالے سے مختلف سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورچول بزنس فیسلی ٹیشن اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے بعد صنعتکاروں‘ تاجروں‘ ایکسپورٹرز کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کرنے میں بڑی مدد ملے گی جبکہ صوبہ بھر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا
تازہ ترین