• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی پر غریب و نادار افراد کیلئے خوشی کا خیا ل ر کھا جائے‘جماعت اسلامی

پشاور (لیڈی رپورٹر) اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو معاشرے میں ایک متوازن نظام قائم کرتا ہے اور اپنے ماننے والوں کو مختلف طریقوں سے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ عیدالاضحی جہاں غریب و نادار افراد کے لیے خوشی ومسرت کا پیغام لاتا ہے وہاں معاشرے کے دوسرے طبقے میں بھی ایثار، قربانی اور اخوت کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین خیبرپختونخواہ کی ناظمہ عنایت امین اور ناظمہ پشاور یاسمین بانو نے عید الاضحی کی حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہاکہ یہ عید صرف مالی قربانی کی حد تک محدود نہیں بلکہ تاریخی پس منظر کو اگر دیکھا جائے تو ہمیں اپنی انا اور خودداری کی قربانی کی بھی ایک وسیع مثال نظر آتی ہے جب بندے نے اپنے رب سے کسی سوال کے بغیر حکم بجا لانے میں دیر نہیں کی اور بیٹے نے باپ سے سوال نہیں کیا جو مضبوط ایمانی درجے کا ثبوت ہے۔حالات آج بھی ہم سے اسی درجے کی ایمان کے متقاضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم عرفہ اور دیگر بابرکت ساعتوں میں ملکی سالمیت اور بیماروں کی شفایابی کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے ۔
تازہ ترین