• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی خوشیوں میں یتیم بچوںکو یاد رکھنا چاہیے ‘ رابعہ بصری

پشاور (نیوز ڈیسک )عید کی خوشیوں میں ہمیں یتیموں اور غرباء کوبھی یاد رکھنا چاہیے ‘یتیم بچوں کی کفالت سے حقیقی خوشی ملتی ہے یہ باتیں گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے عارف اعظم فائونڈیشن کاٹلنگ مردان میں یتیم بچوں کو عید کے تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہیں ‘ گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے یتیم بچوں کو عید کیلئے نئے کپڑے دئیے اور ان بچوں سے پیاربھی کیا اس موقع پر ایم پی اے رابعہ بصری نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں یتیم بچوں کو نہیں بھولنا چاہیے اور ان بچوں کی کفالت سے دل کی خوشی ملتی ہے اس سلسلے میں انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور حقیقی خوشی حاصل کریں انہوں نے کہاکہ مجھ سے جنتابھی ہوسکیں انکی مدد کرتی رہوںگی اور ہر فورم پر انکے لیے آوازبھی اٹھائوں گی ۔
تازہ ترین