• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو فعال بنایا جائے گا،اکبرایوب

پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں نئی و پرانی ٹیکنیکل کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی ہے جو کہ تمام حالات کا جائزہ لے کر موجودہ مسائل کے دیرپا حل کے لیے مناسب اقدامات تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے اپنی آراء فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو پیش کرے گی۔اکبر ایوب خان کا کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن مزید ایک ہزار گرلز کمیونٹی سکول قائم کرکے موجودہ حکومت کو 40 ہزار سے زائد آوٹ آف سکول بچوں کے بنیادی تعلیم فراہم کرنے میں مدد دے گی اور اس کے ساتھ ہی ہزاروں بے روزگار خواتین کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔
تازہ ترین