• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے جوہری توانائی پلانٹ پرکام کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں پہلے جوہری توانائی پلانٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی توانائی ری ایکٹر نے براکہ نیوکلیئر انرجی اسٹیشن میں کام شروع کر دیا ہے۔

شیخ محمدبن راشدالمکتوم کے مطابق ایٹمی توانائی ری ایکٹر عرب دنیا کا پہلا ری ایکٹر ہے، پاور پلانٹ میں نیوکلیئر فیول پیکجز کےساتھ دیگر تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی کے لیے اپنے بھائی محمد بن زاید کے ممنون ہیں۔

محمدبن راشدالمکتوم کا کہنا تھا کہ 4 ایٹمی بجلی گھروں سے امارات کے چوتھائی علاقوں میں بجلی کی ضرورت پوری کرنےکاہدف ہے، دنیاکے لیے پیغام ہے عرب سائنسی راستوں پر چلنے اور دیگر اقوام سے مسابقت کو تیار ہیں۔

تازہ ترین