امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 4 ہزار ایکڑ کے رقبے تک پھیل گئی، خطرہ بڑھنے پر 8 ہزار کے قریب افراد کو انخلاء کرنا پڑا۔
کیلی فورنیا کی ریور سائیڈ کاؤنٹی میں جمعے سے لگی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ لگنے کے 2 دن بعد بھی اسے بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جنگل کی آگ کیلی فورنیا کے 700 ایکڑ سے 4 ہزار ایکڑ کے رقبے تک پھیل چکی ہے، جسے بجھانے کے لیے 4 سو کے قریب فائر فائٹرز کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
کیلی فورنیا کے پہاڑی علاقے آگ کی لپٹوں اور گہرے دھویں کی لپیٹ میں ہیں۔