• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: موٹروے پولیس سینٹرل زون کی عید پر خصوصی مہم

لاہور میں ڈی آئی جی احمد کی ہدایات پر موٹروے پولیس سینٹرل زون نے عید پر خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس عمران علی کے مطابق لاہور موٹروے پولیس نے عید کے دنوں میں اضافی پٹرولنگ موبائلز چلائیں، مہم کے دوران روڈ یوزرز میں معلوماتی بریفنگ مواد بھی تقسیم کیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز کو لین وائلیشن اور تیز رفتاری کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اس کے علاوہ ترجمان عمران علی نے بتایا کہ مہم کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی ترغیب بھی دی گئی۔ 

تازہ ترین