• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو آلائشوں کیلئے خصوصی بیگز فراہم کیے ہیں، کامران بنگش

معاون خصوصی بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ لوگوں کو آلائشوں کے لیے خصوصی بیگز فراہم کیے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا کہ آلائشیں اکٹھی کرنے اور ڈمپنگ سائٹس تک لے جا کر تلف کرنے پر توجہ دی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹس، شاہراہوں، خالی پلاٹوں اور قربان گاہوں پر جراثیم کش اسپرے جاری ہے جبکہ گندگی کے ڈھیروں کو صاف کرکے مختلف مقامات کی دھلائی بھی کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ کامران بنگش نے کہا کہ صوبے بھر کے بڑے شہروں میں عرق گلاب کا اسپرے بھی کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ، لوکل گورنمنٹ اور صفائی و ستھرائی کے اداروں نے بروقت اقدامات کیے۔ 

تازہ ترین