ٹھٹھہ کے نوجوان کی شوق میں بنائی لانگ جمپ کی ویڈیو سارے ملک میں مشہور ہو گئی۔ آصف نے ایک دو نہیں 11 موٹر سائیکلوں پر سے جمپ لگائی۔ جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایتھلیٹک فیڈریشن نے بھی آصف سے کو لاہور مدعو کر لیا۔
ایتھلیکٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اکرم ساہی نے 22 سالہ نوجوان آصف سے رابطہ کیا اور اسے لاہور مدعو کر لیا۔
اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے دکھائی دیتا ہے کہ آصف باصلاحیت نوجوان ہے، کوچز ان کا ٹرائل لیں گے اور سہولتیں مہیا کریں گے۔
ٹھٹھہ کے رہائشی آصف کا کہنا ہے کہ وہ ڈیڑھ دو سال سے لانگ جمپ کر رہے ہیں، لیکن ان کا شوق ٹک ٹاک کا جمپنگ ٹرینڈ بنانا تھا۔
آج ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی سے رابطہ ہوا ہے۔ ایک دو روز میں لاہور روانہ ہوں گا۔