آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

6 سے8 اگست تک بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے 6 سے 8 اگست تک بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی، پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، تمام ڈپٹی کمشنرز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ چھ اگست سے آٹھ اگست تک صوبے کے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں قلات، خضدار، آواران، جعفرآباد اور جھل مگسی شامل ہیں جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، جس سے ان علاقوں میں بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مکران کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، اسی طرح متوقع بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے اور پکنک پوائنٹس، دریا اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید