• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکپتن میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف اہلِ علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، جنہوں نےمشتعل ہوکر میپکو کے مقامی دفتر میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں اور دروازوں کے شیشے اور فرنیچر توڑ دیا، میپکو اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

پاکپتن کے موضع اکال گڑھ، چک 24۔25 ایس پی اور دیگر دیہات کےمظاہرین بجلی کی طویل بندش کے خلاف سراپا احتجاج بنے، میپکو کے مقامی دفتر میں گھس کر گاڑیوں اور دروازوں کے شیشے اور فرنیچر توڑ دیا، میپکو اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

مظاہرین نے دیپالپور روڈ پر بھی تنصیبات اور تھانا چک بیدی کی گاڑی کو نقصان پہنچایا، تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ڈی ایس پی کا گن مین بھی شامل ہے۔

پولیس اور اے ڈی سی جی کے ایکس ای این آفس میں مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے، مظاہرین کی اس موقع پر سرکاری افسروں اور پولیس سے تکرار اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور حبس میں تین دن سے بجلی بند ہے، پنکھے تک نہیں چل رہے، وولٹیج کی کمی کا بھی سامنا ہے، بار بار شکایات کی مگر کوئی بات سننے کو تیار ہی نہیں ہے۔

تھانا فرید نگر پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین