• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیک نیوز لوگوں کا دشمن بنا ہوا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر معروف امریکی نیوز چینل پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیک نیوز ہر وقت انہیں اور امریکا کو برا ثابت کرنے میں مصروف ہے۔

کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹس کی وجہ سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں بہتر اقدامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر ٹرمپ کا یوٹرن

امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر اسکولوں کو کھولنے پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین