• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی نارمل، انگلینڈ 2022 میں کرکٹ ٹیم بھیجے، احسان مانی

سیکیورٹی نارمل، انگلینڈ 2022 میں کرکٹ ٹیم بھیجے، احسان مانی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائر س میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے دورے پر بھیجا لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے انگلینڈ پر زور دیاہے کہ انگلینڈ2022 میں اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے۔ پیر کو بر طانوی میڈیا کو انٹر ویو میں احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی نارمل ہے ۔آئیں اور کھیلیں ، حالانکہ دنیا میں کسی بھی جگہ دہشت گردی ہوسکتی ہے۔ انگلش بورڈ کے صدر ٹام ہیری سن بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے جب2005 میں پاکستان کا دورہ کیا ۔ 75 سالہ احسان مانی نے کہا کہ میری غیر ملکی اہلیہ فرانسز اسلام آباد کی سڑکوں پر آرام سے گھومتی ہیں کوئی سیکورٹی مسئلہ نہیں ۔

تازہ ترین