• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے امکانات کم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گا۔ پاکستان نے ستمبر اکتوبر میں شیڈول کے مطابق مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقا جانا تھا تاہم اب کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے نومبر سے قبل انٹر نیشنل سیریز کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے نومبر یا اس کے بعد کے منتظر ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے جانے کی وجہ سے وقت نکلانا مشکل ہو رہا تھا۔ گریم اسمتھ نے کہا کہ کرکٹ کا نہ ہونا فنانشل ٹائم بم ہے، مالی طور پر ہم مشکلات سے دوچار ہیں۔

تازہ ترین