• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفریدی نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنایا تھا،اظہر محمود

کراچی (جنگ نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنایا تھا۔ وہ بیٹ وقار یونس نے انہیں دیا تھا ۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز سنچری 37 گیندوں پر مکمل کی تھی۔ آفریدی کا ریکارڈ 18 سال تک برقرار رہا۔

تازہ ترین