• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے پہلے روز غیرت کے نام پر بھایوں نے 2بہنوںسمیت 4 افراد کو قتل اور 2 معصوم بچوںکو زخمی کردیا،پولیس نےایک ملزم کو گرفتار کر لیا دوسرے کی تلاش جاری ہے،دونوں قتل کی وارداتوں میں تیزدھارآلہ اور آتشی اسلحے کا استعمال کیاگیا،دیگر واقعات میں چھری کے وار سے ایک شخص،راستہ نہ دینے پر پک اپ سوار تشدد سے ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے ملیر سٹی تھانے کی حدودجوہرآباد میں گرفتار ملزم واقپ کی نشاندھی پر بند گھر سے اسکی بہن سمیرا اور قریبی عزیز زاہد حسن کی 2 روز پرانی لاشیں برآمد کرکے جناح اسپتا ل منتقل کیں،پولیس کے مطابق ملزم واقپ منگھوپیر غازی گوٹھ کا رہائشی ہے اور واردات کے حوالے سے ملزم کے والد اکرم خان کو اطلاع ملنے پر اس نے پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر کے لاشیں برآمد کیں، ،پولیس کے مطابق مقتولین نے2روز قبل ہی ملیر سٹی تھانے کی حدود میں رہائش اختیار کی تھی،علاوہ ازیں ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی الیاس گوٹھ میں واقع گھر میں گھس کر ملزم شریف ولد قائم خان نے اپنی بہن امام زادی اور اس کے مبینہ آشنا راشد علی ولد گامو کو گولیاں مار کر ہلاک اور اپنی 4 سالہ بھانجی نجمہ اور بھانجے اور 5 سالہ شہزاد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا،دہرے قتل کی واردات میں مقتولہ کا حقیقی بھائی ملوث ہے۔

تازہ ترین