• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے بعد شمالی ناظم آباد، بلاک ڈی، آئی، جی اور بلاک ایچ شدید متاثر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بارشوں کے بعد سے شمالی ناظم آباد کے بلاک ڈی بلاک آئی، بلاک جی اور بلاک ایچ بہت شدید متاثر ہیں گزشتہ ہفتے کی موسلادھار بارش نے جہاں شہری اور صوبائی انتظامیہ کی بے انتظامی بے نقاب کردی تھیں وہیں شمالی ناظم آباد کے بلاک ڈی کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے اور عید کے تین روز تک وہاں کے باشندوں کے کیلئے انتہائی تکلیف میں گزرے کیوں کہ بلاک ڈی فائیو اسٹار چورنگی نزد باب العلم مسجد کا برساتی نالہ کچرا ہونے کے باعث مسلسل ابل رہا ہے اور ساتھ ہی گٹرز بھی بہہ رہے ہیں جب کہ کے ڈی اے چورنگی اور ملحقہ سڑکوں پر نالے سے بہنے والا پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے اور پانی مین روڈ تک آچکا ہے اور تاحال بدبو دار پانی جمع ہے نکاسی آب کا انتظام درہم برہم ہے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے،ادہر بلاک ایم کے ایم ڈی سی کے سامنے سے گزرنے والا برساتی نالہ بھی ضیاالدین اسپتال تک کچرے سے بھرا ہوا ہے اس نالے کی ایک سال سے صفائی نہیں ہوئی ۔

تازہ ترین