• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی سہولت کیلئے شہر بھر میں اجتماعی قربانی کی گئی،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ہفتہ کو عید کے پہلے روز جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت مسجد الفلاح بلاک اے نارتھ ناظم آباد، نزد رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اجتماعی قر بانی کے مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیاکےنمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت شہریوں کی سہولت کے لیے شہر بھر میں اجتماعی قربانی کی گئی ہے، جبکہ 150سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کی جارہی ہے یہ ایک بہت بڑی سہولت ہے جو جماعت اسلامی اور الخدمت عوام تک پہنچارہی ہے، شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ خیر کے کاموں میں تعاون کریں، حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وبا میں جماعت اسلامی اور الخدمت کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، سندھ حکومت کی جانب سے مذبح خانہ کی کوئی جگہ مناسب نہیں دی گئی، جتنے بھی گراؤنڈ قربانی کے لیے مختص کیے گئے ہیں وہاں کوئی نظام ہی موجود نہیں تھا۔

تازہ ترین