• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اجتماعی قربانیاں ادا کی گئیں۔ اس سلسلے کی مرکزی قربانی پاکستان ہاؤس کراچی میں ادا کی گئی جہاں بکرے، گائیں، دنبوں کے علاؤہ اونٹ بھی قربان کیے گئے اور تمام گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال ، صدر انیس قائم خانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل سمیت مرکزی ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپور خاص،لاڑکانہ، نواب شاہ سکھر سمیت سندھ بھر میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانیاں کیں۔

تازہ ترین