• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ٹارگٹ کلنگ بند کرے، الطاف شاہد

لندن(پ ر )پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ نڈر کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لے آئی ہیں،آج دنیا کا ہرباضمیر انسان تحریک آزادی کشمیر کاحامی اورمعتوب کشمیریوں کاہمدرد ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ٹارگٹ کلنگ بند کردے ،۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال اورمرکزی صدرانیس احمدقائم خانی شروع دن سے کشمیرکاز کیلئے آوازبلندکرتے رہے ہیں اورآئندہ بھی ان کے بنیادی حقوق کی پامالی اورٹارگٹ کلنگ کیخلاف عالمی ضمیر کوجھنجوڑتے رہیں گے۔کشمیریوں کوسات دہائیوں سے بھارت کی طرف سے بربریت اوربدترین استحصال کاسامنا ہے۔پی ایس پی کے قائدین اورکارکنان کاہردن کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے گزرتا ہے ۔ نریندرمودی نے بھارت کی نابودی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔اپنےبیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کے سفرمیں دن بدن تیزی آنافطری امر ہے ۔بھارت سات دہائیوں سے کشمیریوں کاقتل عام کررہا ہے مگر اس کشت وخون کے باوجود جنت نظیروادی کے فرزند مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مزاحمت کاروں نے بھارتی سورمائوں کے قدم اکھاڑ دیے ہیں ۔قصائی مودی نے کشمیریوں کویرغمال بناتے بناتے بھارت کودنیا میں تنہا کردیا ۔انہوں نے کہا کہ مودی تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے اپنی ریاست کے ساتھ گندی سیاست کررہا ہے ۔ مودی نے بھارت میں جوانتہاپسندی کی آگ بھڑکائی ہے اب اسے بجھانا آسان نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں طویل ترین لاک ڈائون کی آڑ میں قیدوبند کے باوجود ہمارے کشمیری بھائیوں کاعزم واستقلال قابل رشک ہے ۔مودی اپنے فوجی درندوں کی انتہائی د رندگی کے باوجود کشمیریوں کاانفرادی واجتماعی حوصلہ پست کرنے میں بری طرح ناکام رہا ۔

تازہ ترین