• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راچڈیل (ہارون مرزا ) کم کھانا ، زیادہ ورزش ، شراب اور سگریٹ کو خیر آباد کہہ کر ڈیمینشیا جیسی بیماری سے 40فیصد چھٹکارا پایا جا سکتا ہے، تحقیق کاروں نے ایک جدید تحقیق میں کہا ہے کہ لاکھوں افراد صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، ماحولیاتی عوامل اس بیماری کے حوالے سے گہرے اثرات چھوڑتے ہیں ۔لیمینسیٹ میڈیکل جریدے کی طرف سے ہونے والی تحقیق میں دنیا کے 28 معروف ڈیمینشیا ماہرین کو شامل کیا گیا جنہوں نے اس بیماری پر قابو پانے کیلئے 12 مختلف عوامل کی نشاندہی کی جس سے اس بیماری کو کم کرنے میں معاونت حاصل ہوئی ۔حالیہ برسوں میں سائنس دان اس امر سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں کہ ڈیمینشیا ناگزیر نہیں ہے حقیقت میں جس طرح سے لوگ اپنی زندگی گزارتے ہیں وہ بڑھاپے میں اسی طرح کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ خون کی گردش غذا‘ ورزش اور شراب نوشی پر منحصر ہوتی ہے۔ شراب نوشی اور سگریٹ کوترک اور ورزش کو اپنا کر دماغ کومتحرک کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے محقق پروفیسر کلائیو بلارڈ نے کہا ہے کہ دماغی بیماری کی روک تھام سے لاکھوں زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے اور اس کے لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں، درمیانی عمر سے ہائی بلڈ پریشر 2 فیصد ، موٹاپا 1 فیصد، بڑھاپے میں سگریٹ نوشی 5 فیصد ، جسمانی غیرفعالیت 2 فیصد ، ذیابیطس 1 فیصد ، افسردگی 4 فیصد ، تنہائی 4 فیصد اور فضائی آلودگی 2 فیصد اس بیماری کو ہوا دیتی ہے۔

تازہ ترین