• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں بھی 5 اگست کو مظاہرہ کیا جائے گا

برمنگھم (ابرار مغل) مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی الگ حیثیت کو ختم کرنے کے ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری عوام5اگست کو یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس دن برطانیہ بھر کے شہریوں میں بھارتی قونصل خانوں کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ دارالحکومت لندن کی طرح برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں بھی کشمیری بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرے کریں گے۔ اس پرامن مظاہرے کے سلسلے میں برمنگھم کی سیاسی و سماجی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت چوہدری شاہنواز صدر پی پی پی مڈ لینڈ منعقد ہوا، جس کی نظامت چوہدری آفتاب نے کی، جبکہ سیاسی و سماجی تنظیموں اور جماعتوں کے قائدین و نمائندوں راجہ حق نواز جانباز، یاسر بلال، چوہدری شکیل احمد، خواجہ احسن، عبدالغفور کھاڑک، چوہدری اسلم آزاد، مشتاق مغل، چوہدری محمد حنیف، چوہدری اشتیاق لہڑی، انجم جرال، چوہدری ارشاد عزیز، مرزا اختر چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ، راجہ عبدالقیوم خان، خواجہ محمود صابر، چوہدری شہزاد علی، محمد مشتاق، دلدار مغل، جاوید غالب، چوہدری تصدق آڑوی اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل370کے خاتمے کے بعد پوری وادی ابھی تک بدترین کرفیو میں ہے جہاں بھارتی مظالم عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ5اگست کو برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے تاریخ ساز مظاہرہ مظلوم و محکوم کشمیری بہن، بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ چوہدری شاہنواز، آفتاب احمد اور رراجہ حق نواز جانباز نے کہا کہ برمنگھم میں ہزاروں کشمیری و پاکستانی آباد ہیں، ان کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ5اگست کے سیاہ ترین دن باہر نکل کر بھارت کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔

تازہ ترین