• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن عزیز میں عوامی بیداری مہم شروع کی جائے، عقیل بٹ

لوٹن (شہزاد علی) کشمیری ورکر عقیل بٹ نے کہا ہےکہ وطنِ عزیز میں عوامی بیداری مہم کی اشد ضرورت ہے، جس کے بغیر اگلے72سال بھی ایسے ہی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کی عزتِ نفس، معاشرتی و معاشی آسودگی اور بقا کیلئے کیسا معاشرہ چھوڑے جا رہے ہیں؟محکوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا فرض ہے ۔ایک بیمار، محکوم اور پسے ہوئے معاشرے کے حقوق کی بحالی کیلیے جدوجہد کرنا فرضِ اولین بن چکا ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ پاک اس معاشرے کے حالات نہیں بدلتا جب تک کہ اس کے عوام خود اس کو نہ بدلنا چاہیں۔ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کے حصول کیلیے ہمیں آگے بڑھ کر تمام محکوموں اور مظلوموں کی ایک آواز بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، صحت، روزگار، پینے کا صاف پانی اور دوسری بنیادی ضروریات زندگی تک یکساں رسائی ہر شہری کا بلا امتیاز بنیادی حق ہے۔ ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اجتماعی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی سوچوں اور ترجیہات کو بدلنا ہو گا۔ جہالت، منافقت، استحصال، اقربا پروری اور برادری ازم کی لعنتوں کو ترک کر کے باہمی مساوات اور یکساں حقوق کے حصول کیلیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ یہی وقت کی ضرورت اور اصل جہاد ہے۔ اللہ ہمارا حامی و مددگار ہو۔
تازہ ترین