بولٹن/لوٹن (نمائندگان جنگ) سابق کمشنر چوہدری عبدالقیوم اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر سفیر اقبال کی ہمشیرہ بروز اتوار کوٹلی میں انتقال کر گئیں۔لوٹن میں مرحومہ کے صاحبزادوں محمد ضیاء اور مسٹر معروف، داماد شکیل الزمان، شاہد الزمان اور سراج مطلوب اور دیگر عزیز واقارب کے ساتھ برطانیہ بھر سے ٹیلی فون کے ذریعے تعزیت کی جارہی ہے، آزاد کشمیر میں بھی مرحومہ کی فیملی کے ساتھ کمیونٹی نے اظہار رنج وغم کیا ہے۔علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ محمد اقبال اعوان، قاری نزیر محمد، لارڈ قربان حسین، اکیڈمک جمیل احمد، چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر فورم یوکے چوہدری محمد بشیر ، ایگزیکٹو کونسلر لوٹن راجہ محمد اسلم خان ، ایگزیکٹو کونسلر لوٹن جاوید حسین، کوآرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان ، سابق مئیر لوٹن چوہدری محمد ایوب، کوٹلی بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر فاروق اعظم، کشمیر فریڈم موومنٹ کے سفارتی سیکرٹری سردار آفتاب احمد خان، سابق سنئیر نائب صدر حاجی محمد یاسین، سابق جنرل سیکرٹری برطانیہ زاہد حسین کلیال،سنئیر نائب صدر تحریک کشمیر برطانیہ چوہدری محمد شریف ، چیئرمین بلڈنگ برجز لوٹن راجہ اکبر داد خان ، صحافیوں ظفر تنویر، خالد محمود جونوی، پی پی پی کے چوہدری محمد غالب اور چوہدری محمد عظیم لیبر پارٹی کے راجہ بشارت خان، محمد فیاض قریشی، سمیت متعدد شخصیات نے تعزیت کی ہے۔ مرحومہ لوٹن لیسٹر روڈ کی رہائشی اور نیک سیرت خاتون تھیں۔