• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد ہے، قاری عمران الحق

برمنگھم (پ ر ) عیدالاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کی یادگار ہےجو انہوں نے اپنے لخت جگر حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی شکل میں رب ذوالجلال کی بارگاہ میں پیش کی، یہ عمل اللہ تعالی کی بارگاہ میں اتنا مقبول ہوا کہ قیامت تک صاحب نصاب اہل ایمان پر اس کو واجب قرار دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اور مسجد طیبہ اہلسنت والجماعت برمنگھم کے خطیب مولانا قاری عمران الحق نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مبارک ہستیوں کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ عید کے موقع پر جانور ذبح کرنے کا مقصد ریاکاری اور دکھلاوے کے بجائے رضائے الہی کا حصول ہونا چاہئے۔ اللہ کی ذات کو ہمارا گوشت یا خون نہیں بلکہ دلوں کا تقوی چاہیے ۔مسجد طیبہ میں نماز عید کے تین اجتماع ہوئے دوسرے نماز کی امامت جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی رہنما مولانا محمد قاسم نے کی جبکہ تیسری نماز مولانا سلمان پٹیل نے پڑھائی ،دوسری طرف مسجد علی میں عید کے پانچ بڑے اجتماعات ہوئے، آخری جماعت کی امامت جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی رہنما مسجد علی کےچیئرمین اور مولانا قاری تصور الحق مدنی مرحوم کے صاحبزادے حافظ عدیل تصور نے کی، انہوں نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےمولانا قاری تصور الحق کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تیسری نماز کی امامت جمعیت علمائے برطانیہ کے امیر ڈاکٹر اختر الزمان غوری نے کی،حافظ رحمت اللہ، مولانا طلحہ کھنڈ والا اور مولانا سیف الرحمن نے بالترتیب پہلی دوسری اور چوتھی نماز کی امامت کی جبکہ مسجد عثمان اہلسنت والجماعت برمنگھم میں جمعیت کے مرکزی رہنما مولانا ارشد محمود نے پہلی نماز کی امامت کی۔ مولانا محمد کوثر قاری محمود احمد اور ڈاکٹر محمد عثمان نے بالترتیب دوسری تیسری اور چوتھی نماز کی امامت کی۔

تازہ ترین