• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی، ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 9؍ افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں عیدالاضحی کے 3دنوں میں ٹریفک حادثات ،کرنٹ لگنے ودیگر واقعات میں کمسن بچوں اور خاتون سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ ایک لاش ہوئی ،علاوہ ازیں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سےپولیس اہلکار سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الااضحی کے پہلے روز، گلشن اقبال تھانے کی حدود صائمہ موبائل مارکیٹ کے قریب سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بعدازاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کردیا، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ۔

تازہ ترین