• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیو سکیور ماحول مہنگا کام ، غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان بلانے کا منصوبہ ترک

کراچی (عبدالماجد بھٹی / اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے ملک میں غیر ملکی کرکٹرز کیلئےبائیو سکیور ماحول بنانے کیلئے شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی سیریز کے بعد اور اکتوبر کے آخر تک فارغ وقت میں کسی غیر ملکی سیریز کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نومبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اس دوران ستمبر میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہوگا۔ قومی انڈر 19کے بعد قومی ون ڈے اور پھر قائد اعظم ٹرافی کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اکتوبر کے آخری میں زمبابوے کی ٹیم مختصر دورے پر پاکستان آئے گی۔ نومبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کے چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔اس دوران ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ماحول میں رکھا جائے گا۔

تازہ ترین