• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو بغیر قانونی تقاضوں کے بلاجواز گرفتار کیا گیا ، ناصر حسین شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰنکو بغیر قانونی تقاضوں کے بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے، جس کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے اس میں گرفتاری نہیں بنتی، ہمیں عدالت سے امید ہے کہ میر شکیل الرحمٰن سمیت دیگر بلاجواز گرفتار افراد کو بھی انصاف ملے گا۔ وہ سکھر میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے،یہ چاہتے ہیں کوئی آزاد اظہار رائے نہ کرے، ان کا سچ سامنے آگیا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کوئی سچ نہ دکھائے، نہ سچ بولے۔ پیپلز پارٹی اظہار آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے اور میر شکیل الرحمن کی رہائی تک پیپلز پارٹی کا احتجاج جاری رہے گا۔

تازہ ترین