آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پولیس مقابلہ،ایک اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈھوک کالا خان کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا، ملزم سے کلاشنکوف و ایمونیشن برآمد ہوا،ایس پی راول نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو عدنان صادق آبادکے علاقے میں ڈکیتی وقتل کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بھی ہے،جو دہشت گردی، ڈکیتی اور رابری کی سنگین وارداتوں میں چالان ہو چکا ہے۔

اسلام آباد سے مزید