• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بھائی چارہ دشمنوں کیلئے ناقابل برداشت ہے،ساجد علی نقوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) قائدملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی ، مرکزی صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سربراہ جامع الکوثر الشیخ محسن علی نجفی نے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ دشمنان پاکستان ہمارے ملک میں فرقہ واریت ، بد امنی ، دشمنی اور قتل و غارت پھیلانے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ملک میں اسلام کے مختلف مسالک اور مکاتب فکر موجود ہیں اور الحمد اللہ ان کے درمیان فروعی اختلافات کے باوجود بھائی چارہ رہا ہے جو دشمنوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ اپنے مکتب کو مثبت اور علمی انداز میں پیش کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک مشکل مرحلہ سے گزرا ہے اور بہت بڑی قربانیوں کے بعد اس میں امن قائم ہو اہے۔ دوبارہ یہ ملک اس قسم کی فرقہ واریت اور منافرت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین