• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:عید الاضحی کے پہلے روز لاپتہ افراد کے لواحقین کی ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کیمپ سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ، سابق سینیٹر مہیم خان بلوچ ، مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ، اس موقع پر مظاہرین نے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی تصویریں ، عید کے کپڑے اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین نے حکومت اور دیگر حکام سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے ملکی آئین و قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔
تازہ ترین