• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ ستاروں کی عید الاضحیٰ پر اپنے پرستاروں کو مبارکباد

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)عید الضحیٰ کےموقع پربھارتی فنکاروں کی جانب سےاپنےمسلمان مداحوں کوعید کی مبارکباد دی گئی ۔ بھارتی لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن نے ٹوئٹرپرایک خوبصورت تصویر شیئرکرتے ہوئے عید الضحیٰ کی مبارکباد دی ۔بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی جانب سےعید الاضحی کے موقع پرتمام مسلمانوں کوعید کی مبارک باد دی گئی ۔شاہ رخ خان نےایک بچےکی دعا مانگتےہوئےتصویراپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئرکی ۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’سب کو میری طرف سے عید مبارک، اُمید ہے کہ یہ دن، بلکہ ہر دن آپ کے تمام چاہنے والوں کے لیے امن اور خوشیاں لے کر آئے ۔اداکار نےمزید لکھا کہ ’اس عید آپ تمام لوگ اپنےآپ کو خود گلےلگائیں۔عید الاضحیٰ کے موقع پر سلمان خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ۔انیل کپور نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عید سے متعلق پیغام میں لکھا کہ ’عید کے اس بابرکت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو امن اور خوشحالی سے بھر پورعید مبارک ہو ۔‘بھارتی سابق کرکٹ کھلاڑی اور سیاست دان گوتم گمبھیر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔بھارتی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دہتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پوری دنیا میں جو بھی آج کے دن عید منا رہے ہیں اُن سب کو بہت بہت عید مبارک، امید ہے کہ یہ عید ہمارے لیے برکتیں ، خوشیاں اور امن لائے۔‘عید الضحیٰ کے موقع پر دیگر بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد دی گئی جس میں سونو سود، فرح خان ، منوج باجپائی شامل ہیں ۔

تازہ ترین