• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون اور زیب بنگش کا لیجنڈری جنید جمشید کو خراج عقیدت

ہارون اور زیب بنگش کا لیجنڈری جنید جمشید کو خراج عقیدت 


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ہارون شاہد اور زیب بنگش نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لیجنڈری جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہارون شاہد اور زیب بنگش نے یکم جنوری 1995 کو ریلیز ہونے والے ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے گانے ’ہم تم‘ اور 1995 میں ہی ریلیز ہونے والے البم ’نام‘ میں شامل گانا ’پہلی دھڑکن‘ گا کر جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہارون شاہد نے جنید جمشید کے گیت کا اپنا ورژن پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری جانب سے پاکستان کے مایہ ناز پاپ بینڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہماری چھوٹی سی کاوش ہے، یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہارون نے مداحوں کو کچھ دن پہلے ہی اپنے اس خراج عقیدت سے متعلق بتا دیا تھا۔

ہارون کا کہنا تھا کہ وہ عید الاضحیٰ کے موقع پر جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ہارون اور زیب بنگش کی سُریلی آواز میں جنید جمشید کا گانا سُن کے مداح خوش ہوگئے اور لیجنڈ جنید جمشید کو یاد کرنے لگے۔

تازہ ترین