• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوشی سے نہال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سے ساتھ، سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہے۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ان کے ساتھ گلوکار عاصم اظہر اور دیگر دوست بھی موجود ہیں۔تصاویر میں ہانیہ عامر نے لال رنگ کا گوٹا لگا ہوا خوبصورت جوڑا پہنا ہوا جبکہ عاصم اظہر سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں ۔ہانیہ اور عاصم کو عید کے موقع پر ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوشی سے نہال ہو گئے۔یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک لائیو سیشن میں عاصم کے ساتھ تعلق کی تردید کی تھی۔اداکارہ ہانیہ نے کہا تھا کہ وہ دونوں صرف بہترین دوست ہیں۔ہانیہ کے اس بیان کے بعد صارفین نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور عاصم کو فرینڈ زون کرنے پر ہانیہ کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا ۔جبکہ اب عید الضحیٰ کے موقع پر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاصم اظہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ اپنے چند دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ایک بہترین سیلفی لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے مداحوں کی جانب سے دونوں کی تعریفوں کے پُل باندھے جا رہے ہیں کہ ہانیہ اور عامر ساتھ میں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں اور دونوں کو عید کی مبارکباد بھی دی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین