• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار


کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سمیت بعض علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

صبح سویرے گلشنِ اقبال میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور ہلکی بارش شروع ہو گئی جو کئی منٹ تک جاری رہی۔

کراچی میں یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے کہ بارشوں کا سلسلہ کئی دنوں کے وقفے کے ساتھ جاری ہے۔

شہر کے زیادہ تر علاقوں میں اس وقت موسم خوش گوار ہے اور دفاتر جانے والے شہری اس خوش گوار موسم کو انجوائے کر رہے ہیں۔

جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جس کے باعث کراچی اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او آج سے صفائی مہم کا دائرہ بڑھائیں گے۔

کراچی میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد این ڈی ایم اے کی نگرانی میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے بھاری مشینری کے ساتھ گجر نالے سمیت شہر کے مختلف نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ایکشن میں آ گئے، جنہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا اور نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔

ادھر سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلیں جس سے موسم خوش گوار ہے۔

ضلع کرم میں طوفانی بارش کے بعد پہاڑی علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین