• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: 2 لاکھ 80 ہزار کورونا کیسز


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں سے 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 432 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 999 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 65 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 2 لاکھ 49 ہزار397 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 21 ہزار 705 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 226 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 93 ہزار 336 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 153 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 253 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 208 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 95 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 167 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کے پی میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 6 اموات

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 777 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 198 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 97 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 54 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 690 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 20 لاکھ 31 ہزار 955 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین