• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس قدوائی اشتہاری قرار ، شناختی کارڈ بلاک

یونس قدوائی اشتہاری قرار ، شناختی کارڈ بلاک


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے یونس قدوائی کو سندھ بینک کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دے کر شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیسز کے سلسلے میں سندھ بینک کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت کو بتایا کہ یونس قدوائی کے بیرون ملک فرار سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔

عدالت نے کرپشن کیس میں بلال شیخ سمیت 8ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ 7ستمبر تک موخر کردیا ، جبکہ احتساب عدالت نے7 ستمبر تک مفرور ملزم یونس قدوائی کاسفری ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان پر سندھ بینک سے جعلی کمپنیوں کو قرض دے کر خردبرد کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین