• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرچے کا دعویٰ دائر کرنے پر ساس قتل، سابقہ بیوی زخمی

مظفرگڑھ میں خرچے کا دعویٰ دائر کرنے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی سابقہ بیوی کو شدید زخمی اور ساس کو قتل کردیا۔

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سیف اللہ نامی شخص نے سابقہ بیوی اور ساس پر فائرنگ کردی جس سے ساس جاں بحق اور سابقہ بیوی شبانہ مائی شدید زخمی ہوگئی۔

واقعے کے بعد سیف اللہ نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی،

پولیس کے مطابق سیف اللہ کی مطلقہ بیوی نے عدالت میں خرچے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا، دعویٰ سے دستبرداری کے انکار پر سیف اللہ نے سابقہ بیوی اور ساس پر فائرنگ کی۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ جتوئی میں درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین