وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو بروقت موثر اقدامات کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے برساتی نالے، ڈرین اور واٹرچینلز کی فوری صفائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائے، واساز اور تمام لوکل گورنمٹس پیشگی انتظامات کریں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔