• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور مسلسل ایک سال سے لاک ڈاؤن کے خلاف یورپی ممالک میں آج اور کل مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر ایک جیل کی شکل اختیار کر چکا جس کے خلاف پوری دنیا خصوصی طور پر یورپ ممالک میں ایک سال مکمل ہونے پر 4 اور 5 اگست کو فرانس کے دارالحکومت میں اہم مقام ایفیل ٹاور کے سامنے اورپیرس کے وسط میں گاردوایسٹ سے ایک ریلی شروع ہو گی جو تاریخی مقام پیلس دو ریپیلک تک جائے گی، وہاں ریلی کے شرکاء احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور فرانسیسی میڈیا عوام کو مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری لاک ڈاؤن اور اس دوران بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہی کے لیے پوسٹر اور فوٹو آوازیں کریں گے۔

اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی، جموں کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری، صدر مرزا آصف جرال، راجہ اشفاق آحمد (ن) لیگ کشمیر ونگ سیاسی سماجی نوجوان رہنما عمیر بیگ، چوہدری تنویر احمد سمیت پاکستانی نژاد سیاسی جماعتوں نے لیگ، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف فرانس، ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل فرانس و دیگر سیاسی سماجی تنظمات سرگرم عمل ہیں۔

تازہ ترین