• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائمز اسکوائر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بل بورڈز آویزاں

امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ’کشمیر لائیوز میٹر‘ کے بِل بورڈز پر مختلف پیغامات آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

امریکا میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور پاکستانیوں کی جانب سے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب بل بورڈز کو کشمیری عوام سے اظہار یکجتی کا ذریعہ بنا لیا گیا، جہاں ’کشمیر لائیوز میٹر‘ کے نام سے بڑے بڑے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

یہ بل بورڈز کی مہم شہر میں ایک ہفتے تک جاری رہے گی، جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کا چہرہ عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

جنت نظیر وادی کشمیر پر گزشتہ سال 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن اور کرفیو لگا دیا جس کو کل ایک سال مکمل ہو جائے گا۔

بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بدترین کرفیو کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر اس مسئلے پر روشنی ڈالنے کے لیے امریکہ کے شہر نیو یارک میں تاریخی ٹائمز سکوائر کے مقام پر غیر قانونی طور پر قید کیے گئے 80 لاکھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈ پر پیغامات آویزاں کیے گئے۔

دوسری جانب امریکا میں مقیم پاکستانی اور کمشیری کمیونٹی نے بھارت کے خلاف يوم استحصال پر 5 اگست کو برسلز ميں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرہ کشمير کونسل يورپ کی جانب سے منظم کيا جا رہا ہے جس میں کشميری کميونٹی سمیت ديگر تنظيميں اس احتجاج ميں شريک ہوں گی اور مظلوم کشميريوں سے اظہار يکجہتی کریں گی۔

تازہ ترین