• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدد کی ہر پکار پر پولیس موجود ہوتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مدد کی ہر پکار پر پولیس موجود ہوتی ہے۔

پاکستان پولیس کے یوم شہدا کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدد کی ہر پکار کے جواب میں پولیس سب سے پہلے موجود ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر ’یوم شہدا پولیس‘ منایا جارہا ہے، جس کے دوران پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین