• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش


بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں پارہ 40، لاہور میں 39، کوئٹہ اور کراچی میں 36 اور اسلام آباد میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دوسری طرف گلگت بلتستان میں38، جموں میں 33، سری نگر میں 31 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین