• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، 9 افراد زخمی

کوٹلی (شوکت ناز/نمائندہ جنگ) تتہ پانی اور درہ شیر خان سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال وحشیانہ فائرنگ اور گولہ باری سے 4خواتین سمیت 9افراد زخمی متعدد مویشی ہلاک کئی مکانات تباہ ہو گئے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، پاک فوج بھی موثر جوابی کارروائی کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح بھارتی فوج نے تتہ پانی سیڑہ درہ شیر خان بٹل کے علاقوں میں سول آبادی پر وقفے وقفے سے وحشیانہ فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، بھارتی فوج کا ایک گولہ عبدالکریم کے گھرکے صحن میں گرا جس سے خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی پہنچا دیا گیا زخمیوں میں شہناز بیگم بیوہ فضل کریم عمر 50سال، نعیم ولد فضل کریم عمر 22سال،انیلہ دختر فضل کریم عمر16سال،سائرہ دختر فضل کریم عمر18سال،روبینہ زوجہ طارق محمود عمر 35سال،ذوالفقار ولد شریف عمر 35سال ، نسرین زوجہ معروف عمر40سال،التمش ولد ذولقرنین شامل ہیں۔ یہ عمل قابل ذکر ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات اور فوج کی طرف سے نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کے خلاف آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5اگست کو یوم استحصال منایا جا رہا ہے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت کے خلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے جائے گے جس میں بھارت کا مکرہ چہرہ دنیا بھر میں ایاں ہو گا جبکہ دوسری طرف بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر وحشیانہ فائرنگ اور گولہ بھاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہیں ۔

تازہ ترین