• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے میں 1021 بھرتیوں کیلئے این او سی جاری

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ وہ ایف آئی اے میں گریڈ ون سے گریڈ 17 تک کی نئی اسامیوں کی بھرتی کیلئے این او سی جاری کردے۔ سیکشن آفیسر ایف آئی اے اسٹیبلشمنٹ محمد اویس کے دستخط سے جاری کردہ مراسلے نمبر 4/7/2018-FIA/Estt کے مطابق ایف آئی اے میں نئی 1021 اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری ہوچکی ہے اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن این او سی جاری کردے تاکہ گریڈ ون سے گریڈ 17 کی بھرتیوں کا عمل فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور ایف آئی اے کے مشترکہ عمل کے ذریعے شروع کیا جاسکے۔

تازہ ترین