• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، دریا میں نہاتے ہوئے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، ایک کو بچالیا گیا

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں مختلف مقامات پر دو بھائیوں سمیت دریائے سوات میں نہاتے ہوئے 5 بچوں سمیت 7افراد ڈوب گئے،6 جاں بحق اور ایک بچے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام میں تین بچے نہاتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کو دریا سے نکال لیا، جن میں 10سالہ ناصر، 14 سالہ یاسر جاں بحق اور 8 سالہ آفتاب کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بحرین کے علاقہ ساتال میں دو بچے دریا ئے سوات میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے ایک بچے برہان کی لاش دریا سے نکال لی۔ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ فضاگٹ مینگورہ میں بھی سنگوٹہ کا رہائشی18سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی لاش کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب پولیس کے مطابق شانگلہ کے علاقے مارتونگ کا رہائشی نوجوان سولہ سالہ وسیم ولد رحیم زادہ دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

تازہ ترین