کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا نے کا فیصلہ بروقت اور درست ہے۔
کشمیری عوام بھارت کے 5اگست کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کرچکے ہیں، دنیا کے پہلے طویل ترین لاک ڈائون اور بے پناہ مظالم کے باوجود کشمیری عوام کا جوش اور جذبہ مزید بڑھ گیا ہے۔