• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ پور، کار اور ویگن میں تصادم،6افراد جاں بحق،15زخمی

مظفرگڑھ،رنگ پور(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) رنگ پور کے نزدیک اڈا خدائی بنگلہ پر کار اور مسافر ویگن میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچی شامل ہیں۔ مسافر وین احمد پور سے ملتان جارہی تھی۔ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ادھر مظفر گڑھ سے نمائندہ جنگ کے مطابق کتے کو بچاتے ہوئے مسافر وین اور کار سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے جاٹکرائیں۔ جاں بحق افراد میں 2 سالہ بچی اور خواتین شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں محمد عباس،ذکیہ،2 سالہ آیت فاطمہ،حسن رضا،اقبال و دیگر شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر دیہی مرکز صحت رنگپور اور ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین