• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،شاہ محمودکا سلامتی کونسل کے صدرکوخط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مقبوضہ جموں وکشمیر میں 5 اگست 2019 کے ہندوستان کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے ایک سال کے بعدوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کو مضبوط بنائے ۔ وزیر خارجہ نےسلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کے فوجی محاصرے کے نتائج اور ہندوستانی جارحانہ اندازسے پیدا ہونے والے سنگین خطرہ پر غور کرنے اور جنوبی ایشیامیں امن و سلامتی کیلئے اجلاس طلب کرے۔

تازہ ترین