• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار،293پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 293پوائنٹس کم ہوگئے جس کی وجہ سے انڈیکس 39800،39700اور 39600پوائنٹس کی 3بالائی حد سے نیچے گر گیااور39500پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے63ارب روپے ڈوب گئے جبکہ67فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا اور سرمایہ کاروں نے سیمنٹ ،فوڈز ،اسٹیل ،بینکنگ اور پیٹرولیم سیکٹر ز میں خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 40300پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔

تازہ ترین